ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد تقریباً یقینی ہو گیا

بھارت کے میچز کے حوالے سے متبادل پلان بھی سامنے آ گیا، بھارتی ٹیم کے میچز کسی دوسرے ملک میں ہوں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2023 00:02

ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد تقریباً یقینی ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2023ء) ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد تقریباً یقینی ہو گیا، بھارت کے میچز کے حوالے سے متبادل پلان بھی سامنے آ گیا، بھارتی ٹیم کے میچز کسی دوسرے ملک میں ہوں گے۔ کرک انفو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد تقریباً یقینی ہو گیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد رواں سال ستمبر میں ہو گا۔

(جاری ہے)

تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، بھارت کے میچز دبئی، عمان، سری لنکا یا کسی اور ملک میں کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی تمام ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ یہاں واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام متعدد مواقعوں پر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر چکے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی جوابی دھمکی دے چکا کہ اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہ آیا، تو پاکستان بھی رواں سال بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز نہیں کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 00:02:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :