بہترین دوست نے معمولی مسئلے پر نوجوان کرکٹر کا قتل کر دیا

22 سالہ معاذ علی اور حبیب اللہ میں ٹیم بنانے پر جھگڑا ہوا ، حبیب اللہ نے معاذ پر چاقو سے حملہ کر دیا، معاذ کو فوری طور پر پیر محمد شہید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ اس حملے میں زخموں کی تاب نہ لا سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 مارچ 2023 11:46

بہترین دوست نے معمولی مسئلے پر نوجوان کرکٹر کا قتل کر دیا
شانگلہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مارچ 2023ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن کے علاقے نیم کلے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک معروف کرکٹر کو اس کے بہترین دوست نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم سلیکشن پر جھگڑے کے دوران چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ 22 سالہ معاذ علی کو اس کے دوست حبیب اللہ نے چھریوں کے وار کرکے سینے میں شدید زخمی کردیا۔

تھانہ آلوچ پران کے ایس ایچ او عثمان منیر کے مطابق معاذ علاقے کا مشہور کرکٹر تھا جو اکثر ملزم کے ساتھ گھومتا رہتا تھا۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب دونوں میں ٹیم بنانے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں حبیب اللہ نے معاذ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ معاذ کو فوری طور پر پیر محمد شہید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ اس حملے میں زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ مرحوم کے استاد فضل سبحان افغانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہونہار طالب علم کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ معاز کی کمیونٹی میں عزت کی جاتی تھی اور وہ اپنے منفرد باؤلنگ سٹائل کے لیے جانا جاتا تھا، اس کے انتقال پر پورا گاؤں گہرے سوگ میں مبتلا ہے۔                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 11:46:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :