انڈین پریمیئر لیگ کا 16واں ایڈیشن 31 مارچ سے بھارت میں شروع ہو گا،10 ٹیمیں حصہ لیں گی

جمعہ 24 مارچ 2023 12:40

انڈین پریمیئر لیگ کا 16واں ایڈیشن 31 مارچ سے بھارت میں   شروع ہو گا،10 ٹیمیں حصہ لیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2023 کا 16واں ایڈیشن 31 مارچ سے بھارت کے شہر ممبئی میں شروع ہوگا، جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 31 مارچ کو دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارت آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ لیگ کے 16ویں ایڈیشن میں شامل 10 ٹیموں کےدرمیان مجموعی طور پر74میچ کھیلے جائیں گے ۔ لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے ایکشن میں ہوگی ۔ لیگ میں شامل 10 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں چنائی سپر کنگز ،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرز حیدر آباد ،اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ 28 مئی کو ہو گا۔ واضح رہے کہ ممبئی انڈینز کو سب سے زیادہ پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ چنائی سپر کنگز نے چار، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دو جبکہ راجستھان رائلز، سن رائزرز حیدر آباد ، دکن چارجرز اور گجرات ٹائٹنز نے ایک، ایک بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔آئی پی ایل کا لیگ ا مرحلہ بھارت کے 12 مقامات پر کھیلا جائے گا جبکہ شیڈول کے پلے آف مرحلے کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ آئی پی ایل کے 16 ایڈیشن میں گوہاٹی اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کرے گا ۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 12:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :