دالبندین میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فٹبال میچ کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2023 16:22

دالبندین میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فٹبال میچ کا انعقاد
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد فٹسال اسٹیڈیم دالبندین میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر نارتھ یاسر نواز جنجوعہ تھے۔اس موقع پر آرمی کے کرنل گل احمد، ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی عبدالعزیز جھکرانی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی سمیت تمام شرکاء میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے اور دونوں ٹیموں کے مابین ایک بہترین میچ کھیلا گیا ،میچ کے اختتام پر ونر ٹیم کو 15 ہزار روپے جبکہ 10 ہزار روپے رنر ٹیم کو کیش انعام دیا گیا جبکہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دینے پر ایک کھلاڑی کو 5 ہزار میچ انتظامیہ کو بہترین میچ کا انعقاد کرنے پر 10 ہزار روپے کیش انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈیر یاسر نواز جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا دن ہمیں اس عہد کی تجدید کراتا ہے کہ ہم مکمل اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں اورنوجوان مستقبل کے معمار ہیں کھیلوں میں حصہ لیکر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔\378
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 16:22:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :