کوریلس پنٹاکانا اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز

جمعہ 24 مارچ 2023 16:30

کوریلس پنٹاکانا اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز
پنٹا کانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن (پی جی اے )ٹور کے زیر اہتمام کوریلس پنٹاکانا اوپن گالف ٹورنامنٹ ڈومینیکن ریپبلک کے قصبہ پنٹا کانا میں شروع ہوگیا جس میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی جی اے ٹورنامنٹ 72ہولز پر کھیلا جارہا ہے جس میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے گالفر چاڈ رمی اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کے لئے 38لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 23مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 26 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔واضح رہے کہ کوریلس پنٹاکانا اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2016 میں کھیلا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 16:30:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :