عالمی یوم نسواں کے حوالے سے انٹر سکول فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

جمعہ 24 مارچ 2023 16:30

عالمی یوم نسواں کے حوالے سے انٹر سکول فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) دیا ویمن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام اور سندھ ویمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سیعالمی یوم نسواں کے حوالے سے انٹر سکول فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی دیا ویمن فٹ بال کلب کی سربراہ سعدیہ شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

انٹر سکول فٹ بال ٹورنامنٹ میں دس سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں انڈر 11 اور انڈر 14 کے مقابلے شامل تھے۔ انڈر 14 کے مقابلوں میں ایس ایم بی فاطمہ سکول نے کامیابی حاصل کی۔ حق اکیڈمی نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز سکول کورنگی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 11 کے مقابلوں میں حق اکیڈمی بلیو نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایس ایم بی فاطمہ سکول اور کمیونٹی سکول میٹرو ویلی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ فیئر پلے ٹرافی حق اکیڈمی گرین نے حاصل کی۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 16:30:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :