صائم ایوب بھی بابر اعظم جتنے اچھے کھلاڑی ہیں : شاداب خان

صائم جیسے کھلاڑی آپ کی ٹیم کے خلاف رنز بنانے کے باوجود دیکھنے کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں، وہ بہت سٹائلش بلے باز ہے: سٹینڈ ان کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 مارچ 2023 15:22

صائم ایوب بھی بابر اعظم جتنے اچھے کھلاڑی ہیں : شاداب خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مارچ 2023ء ) افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کے کپتان شاداب خان نے آنے والے میچوں کے دوران نوجوان بیٹر صائم ایوب کے ساتھ کھیلنے کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کیا۔ پی سی بی کے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں شاداب خان نے صائم ایوب کی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسٹائلش بیٹنگ کی تعریف کی اور ان کا موازنہ بابر اعظم اور عبداللہ شفیق سے کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ "میرے خیال میں صائم ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے۔ بہت طویل عرصے کے بعد ہمیں ان جیسا کھلاڑی ملا ہے جسے ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ بابر اور عبداللہ کی طرح اچھا کھلاڑی ۔" انہوں نے مزید کہا کہ "صائم جس طرح سے کھیلتا ہے، وہ بابر کی کیٹیگری کا کھلاڑی ہے۔ ان جیسے کھلاڑی آپ کی ٹیم کے خلاف رنز بنانے کے باوجود دیکھنے کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بہت اسٹائلش بلے باز ہیں۔" حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں 20 سالہ نوجوان کی مسلسل اور اسٹائلش پرفارمنس نے اسے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی T20I سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پشاور زلمی کے لیے کپتان بابر کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 12 میچوں میں 341 رنز بنائے تھے۔

بابر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان اور فخر زمان جیسے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں شاداب وائٹ بال فارمیٹ میں نائب کپتان کے طور پر افغانستان سیریز میں اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ٹیم میں صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ اور زمان خان جیسے ہونہار نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 15:22:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :