پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئرحنان شاہد ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار

جمعہ 24 مارچ 2023 19:08

پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئرحنان شاہد ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) پاکستان کے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حنان شاہد کو کوریا میں ہونے والے ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ٹرافی دی گئی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام سے حنان شاہد نے ٹرافی وصول کی۔حنان شاہد ایتھلیٹ کمیشن آف ایشین ہاکی فیڈریشن 2023-24 کے رکن بھی بن گئے ہیں۔حنان شاہد کو ایتھلیٹ ایمبیسیڈر آف ایشیا ہاکی فیڈریشن بھی مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 19:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :