نسیم شاہ نے 99 روز سے مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کو جواب دے دیا

مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی توجہ حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئے

جمعہ 24 مارچ 2023 19:08

نسیم شاہ نے 99 روز سے مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کو جواب دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے 99 روز بعد اپنے مداح کو بلآخر جواب دے ہی دیا، مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی توجہ حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئے۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی لبی نامی ایک ٹوٹر صارف و مداح گزشتہ 99 روز سے ہر روز نسیم شاہ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کر رہی تھیں کہ کبھی تو ان کا جواب موصول ہوگا تاہم گزشتہ شام بلآخر نسیم شاہ نے مذکورہ ٹوئٹر صارف کو نوٹ کر ہی لیا اور انہیں جواب دے دیا، تاہم نسیم شاہ کو بھی اس بات پر حیرانی اور مکمل یقین نہیں کہ کوئی صارف ان کی توجہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ 99 دنوں سے ہر روز انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتا ہے۔

نوجوان کرکٹر نے لبی نامی صارف کی ٹیگ کی ہوئی 99ویں پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور لکھا واقعی!۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 19:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :