نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ، ہیلا ڈوس نے سعودی فالکنزکوہرا دیا

جمعہ 24 مارچ 2023 19:47

نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ، ہیلا ڈوس نے سعودی فالکنزکوہرا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ہیلا ڈوس کلب نے سعودی فالکنز کے خلاف چوالیس رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ ارحم سی سی نے ریئل ٹائم اسلام آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد بائیس رنز سے شکست دی ۔ نیا ناظم آباد جمخانہ کے سرسبز میدان پر برقی قمقموں کی روشنی میں ہیلا ڈوس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیانوے رنز بنائے۔

عثمان مایا پینتالیس، اسماعیل شاہ تینتالیس اور وسیم قریشی نے چونتیس رنز اسکور کیے۔ اشتیاق احمد اور محمد ثاقب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سعودی فالکنز کی ٹیم بیس ویں اوور میں ایک سو باون رنز پر آٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسپنر حنان خان اچکزئی نے ہیٹرک سمیت چار وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ فاسٹ بولر طاہر وزیر نے بھی چار کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

دوسرے میچ میں ارحم سی سی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے۔ ذیشان بنگش نے ترپن اور شاہ زیب بھٹی نے ناٹ آٹ تیس رنز اسکور کیے۔ محمد عادل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ریئل ٹائم اسلام آباد کی ٹیم آخری اوور میں ایک سو پچیس رنز پر آٹ ہوئی۔ منصور سلیم تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شاہ زیب بھٹی نے تین جبکہ نہال رشید، ولید عظیم اور سلیمان سلیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہ زیب بھٹی کو شاندار آل رانڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔ شام ساڑھے سات بجے پیشن کرکٹ کلب اور ریئل ٹائم کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دوسرے میچ میں رات گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر سعودی فیلکنز کی ٹیم اٹک اسپورٹس کا سامنا کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 19:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :