راولپنڈی ڈسٹرکٹ ویمن جونیئر ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں پہلے مرحلہ کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

اتوار 26 مارچ 2023 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی ڈسٹرکٹ ویمن جونیئر ہاکی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں پہلے مرحلہ کے ٹرائلز آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، راولپنڈی میں مکمل ہوگئے جس میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، راولپنڈی کی انڈر 15۔ خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض ظہیر الدین اور عبدالرشید نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، راولپنڈی کی پرنسپل سارہ مسعود، راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر انجم آفتاب اور سیکرٹری(ویمن ونگ) نبیلہ ایاز بھی موجود تھی۔ ٹرائلز کے دوران 21 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ظل عروب، فاطمہ شبیر، ارمیش بیبی، آمنہ افضل، سمنونہ، کنزہ، زینب، حفصہ، ماہین، نیاب، میرب، ادینہ، فاطمہ، مریم فاروق، ارام، دریہ، حبیبہ، جویریہ، مریم کاشف، خدیجہ اور مہرین شامل ہیں۔ ظہیر الحق نے بتایاکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ویمن ٹیم مختلف نیشنل ایونٹس میں شرکت کرے گی جس کے لئے مضبوط ڈسٹرکٹ راولپنڈی جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 13:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :