ملک میں ہاکی کی ترقی کے لئے پی آئی ایچ کی کوششیں جاری ہیں،پروفیسر رائو جاوید اقبال

اتوار 26 مارچ 2023 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی ( پی آئی ایچ) کے سیکرٹری جنرل پروفیسر رائو جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ،ملک میں اس کھیل کی ترقی کیلئے پی آئی ایچ دن رات کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کی ترقی کے لئے ہاکی کے میدان بھی آباد کرنے ہونگے۔

رائو جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جو اس وقت ملک میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اپنا فرض نبھا رہی ہے جس میں غریب بچوں کو ہاکی کا سامان فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس منعقد کروانے کی ضرورت ہے جس میں تعلیمی ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دور ایسا تھا کہ پاکستان کے پاس ہاکی میں تمام بڑے بڑے اعزازات تھے۔ جو آہستہ آہستہ اعزازات ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنا چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں رائو جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر ہاکی کی ترقی کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 13:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :