پاکستان کا ورلڈکپ 2023ء کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پرکھیلنے کا امکان

پاکستان کے ون ڈے ورلڈ کپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 مارچ 2023 17:11

پاکستان کا ورلڈکپ 2023ء کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پرکھیلنے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) بھارت کی جانب سے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023ء میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کےلیے فارمولا تیار کیا گیا ہے اور اسی فارمولے کے تحت امکان ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کے میچز بھارت کے بجائے دیگر ملکوں میں کھیلے۔ ’جیو نیوز‘ کے مطابق دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے نیا فارمولا پیش کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت کے میچز کسی تیسرے ملک میں ہوں جب کہ باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اے سی سی جلد اس حوالے سے اعلان کر دے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر ایشیا کپ کے فارمولے پر عمل ہوا تو پاکستان بھارت میں رواں سال نومبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلےگا، کیونکہ اس فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان ٹیم بھی رواں برس ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اس فارمولے کے تحت ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ 2025ء میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلی جائے گی۔                                    
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 17:11:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :