سراج السلام بخاری رمضان کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ،پنجاب سی سی کا شاہ فیصل جیمخانہ کو 31رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

اتوار 26 مارچ 2023 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) پنجاب گرائونڈ پر پنجاب کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کھیلا جانے والا دوسرا پروفیسر سراج السلام بخاری ٹی ٹوئنٹی رمضان لیگ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں میزبان پنجاب سی سی نے شاہ فیصل جیمخانہ کو 31رنز سے زیر کردیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب سی سی مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔

پنجاب سی سی کی اننگ کی خاص بات نمبر 7 پر آنے والے ساجد کی فقط 29گیندوں پر 56رنز کی دلکش اننگز تھی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ کپتان اسد الرحمان 30اور عزید 21رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہ فیصل جیمخانہ کیجانب سے عرفات4اوور میں 31رنز دیکر 4 اور جبران 22رنز دیکر 2 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔180 کے فائٹنگ ٹوٹل کے حصول کے شاہ فیصل جیمخانہ شروع سے پنجاب سی سی کے بالرز کے دباو میں رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور اننگز کے آخری اوور میں 21 ایکسٹراز کی بدولت 149رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ شاہ فیصل جیمخانہ کیجانب سے احمد 35، ولی 28 اور سلمان 23 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بیٹنگ کے بعد بالنگ میں اپنا جادو جگاتے ھوئے پنجاب سی سی کے ساجد 21 رنز دیکر 3 وکٹیں لے اڑے۔
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 18:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :