sسعودی خواتین فٹبال ٹیم کو فیفا رینکنگ میں شامل کر لیا گیا

اتوار 26 مارچ 2023 20:40

Sسعودی خواتین فٹبال ٹیم کو فیفا رینکنگ میں شامل کر لیا گیا
،ْ ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) سعودی عرب کی خواتین کی فٹبال ٹیم کو باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اپنے قیام کے صرف 18 ماہ کے بعد سعودی خواتین کی ٹیم شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ویمنز فٹ بال ایڈمنسٹریشن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری خواتین کی قومی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق2021ء میں اپنے قیام کے بعد سے خواتین کی قومی ٹیم نے 9 میچز کھیلے، سعودی ٹیم اب فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن سے منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کر سکے گی۔سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسحل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

یاسر المسحل نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، یہ کامیابی کھیلوں کے شعبے میں بالعموم اور فٹ بال میں بالخصوص سعودی رہنماؤں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔سعودی فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اور ویمنز فٹ بال مینجمنٹ کی جنرل سپروائزر لمیاء بنت ابراہیم بن بہیان نے اس حوالے سے کہا کہ خواتین کی قومی ٹیم نے فیفا کی درجہ بندی میں مختصر عرصے میں اور ممتاز درجے پر داخل ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے شاندار کام کی بھی تعریف کی اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے آنے والے دور میں کوششوں کو دگنا کرنے کی اہمیت پر زور دیا
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 20:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :