`افغانستان کیخلاف دوسرا T20، پاکستانی ٹیم کا اعلان

اتوار 26 مارچ 2023 20:40

ٴْشارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ افغانستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو کم سکور پر آئؤٹ کر کے میچ جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل شارجہ میں ہی شیڈول ہی
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 20:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :