دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رن پر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 23:26

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مارچ2023ء) دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رن پر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حارث 15، طیب طاہر 13 اور اعظم خان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد عماد وسیم اور کپتان شاداب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم شاداب 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، عماد وسیم 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 2 جبکہ نوین الحق، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 23:26:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :