نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈےکرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 27 مارچ 2023 08:20

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) منگل کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے خلا ف0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 198 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 مارچ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغا ز2 اپریل کو آکلینڈ میں پہلے میچ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/03/2023 - 08:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :