میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز ،آندرے روبلوف اور ٹیلر فریٹز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

پیر 27 مارچ 2023 08:20

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) سپین کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر دو اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز ،روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اور امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئےمیامی اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئےجبکہ بلغاریہ کے گریگور دیمترروف تیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ پیر کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی دوشن لاجوووچ کو ٹائی بریک پر 0-6 اور 6-7(5-7) سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

روس کے ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف بھی سربین حریف کھلاڑی میومیر کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کی ۔

میزبان امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے بھی تیسرے رکاوٹ عبور کر لی انہوں نے حریف کینیڈین کھلاری ڈینس شاپووالو کو سیدھے سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے مات دی ۔ ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے بلغارین حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دےکر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 27/03/2023 - 08:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :