ایران نے تیسری مرتبہ اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ جیت لیا

پیر 27 مارچ 2023 10:10

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) ایران نے تیسری مرتبہ اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ جیت لیا ۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں تین بار کے سابق چیمپئن جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سے شکست دی۔ تھائی لینڈ کے مشہور شہر پٹایا میں کھیلے گئے اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ 2023کے فائنل میچ میں ایران اور تین مرتبہ کی چیمپئن جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایران کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جاپانی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور میچ میں بالکل بے بس کر دیا۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ میں اومان کی ٹیم نے تیسری جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل ایران نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں بحرین کو بھی یکطرہ مقابلے کے بعد 0-11 سے شکست دی کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا تھاجبکہ سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد اومان کو 3-6 سے شکست دی تھی اور گروپ بی میں ناقابل شکست رہ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔\932
وقت اشاعت : 27/03/2023 - 10:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :