فاطمہ وحید نے تیسرا فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید لیڈیزسنگلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 27 مارچ 2023 13:39

فاطمہ وحید نے تیسرا فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید لیڈیزسنگلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) فاطمہ وحید نے تیسری فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید لیڈیزسنگلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ انیازہ ملک نے دوسری اور سویرہ حنیف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کرنل (ریٹائرڈ) ضیاء الدین طفیل تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انعام الحق نے انجام دئیے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں کام سیٹ یونیورسٹی کی فاطمہ وحید نے انیازہ ملک کو 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں سویرہ حنیف نے سفینہ کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ ضیاء الدین طفیل نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انعام الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے اور کہاکہ ایسے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نوجوانوں نسل کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم ہوتی ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انعام الحق نے پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد رائو اور سیکرٹری رشید ملک کا ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 27/03/2023 - 13:39:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :