پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے عہدیداروں کی اظہار تعزیت

پیر 27 مارچ 2023 13:42

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے عہدیداروں کی اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے چیئرمین رانا مشتاق احمد اور سیکرٹری جنرل پروفیسر رائو جاوید اقبال نے قومی ہاکی کوچ رانا ظہیر احمد بابر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیت پیغا م میں کہا کہ مرحوم کی ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/03/2023 - 13:42:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :