ویلنگٹن ٹیسٹ ، سنگا کارا کی شاندار ڈبل سنچری ، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی

اتوار 4 جنوری 2015 11:39

ویلنگٹن ٹیسٹ ، سنگا کارا کی شاندار ڈبل سنچری ، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4۔جنوری 2015ء ) کمارسنگاکارا کی شاندار ڈبل سنچری نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوزیشن مضبوط کر دی ۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 78رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی ۔ کمار سنگاکارا اور دنیش چندیمل نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 130رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد چندیمل 67رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

نئے آنیوالے بلے باز پرساد زیادہ دیر سنگاکا را کا ساتھ نہ نبھا پائے اور 11رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔رنگنا ہیراتھ نے سنگاکا را کے ہمراہ 8ویں وکٹ کی شراکت کے لیے 47رنز جوڑے ،ہیراتھ 15رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بنے ۔ سنگا کار انے لکمل کے ہمراہ 9ویں وکٹ کی شراکت کے لیے 67رنز بنائے ۔ سنگاکارا 203رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد356رنز کے مجموعی سکور پر پوویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لکمل تھے جو 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی پوری سری لنکن ٹیم 356رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ سنگاکارا 203اور چندیمل 67رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسول اور نیشم نے 3،3جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 2اور ساؤتھی اور کریگ نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ 135رنز کے خسارے میں جانے کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور دن ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 22رنز بنا لیے ۔

وقت اشاعت : 04/01/2015 - 11:39:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :