محمد حفیظ باؤلنگ کا غیر رسمی ٹیسٹ پاس نہ کر سکے

اتوار 4 جنوری 2015 11:53

محمد حفیظ باؤلنگ کا غیر رسمی ٹیسٹ پاس نہ کر سکے

چنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4۔جنوری 2015ء )آئی سی سی کے جانب سے پابندی کا شکار محمد حفیظ غیر رسمی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا غیر رسمی ٹیسٹ چنائی کی بائیو مکینک لیب میں کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حفیظ یہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ میں حفیظ کا اوور دی وکٹ باؤلنگ کرواتے ہوئے کہنی کا خم 16ڈگری ہے ۔ذرائع کے مطابق حفیظ کا راؤنڈ دی وکٹ زیادہ سے زیادہ باؤلنگ کا اینگل 19ڈگری اور کم سے کم 12ڈگری ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باعث پابندی عائد ہے ۔

وقت اشاعت : 04/01/2015 - 11:53:48