جاوید آفریدی نے پی ایس ایل 2024ء کے حوالے سے پشاور زلمی کے مداحوں کیساتھ خوشخبری شیئر کردی

’’آج کا پشاور اسٹیڈیم کا منظر۔ انشاء اللہ پی ایس ایل 9 زلمی اپنے ہوم گیمز یہاں کھیلے گی‘: پشاور زلمی کے مالک کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 مارچ 2023 15:27

جاوید آفریدی نے پی ایس ایل 2024ء کے حوالے سے پشاور زلمی کے مداحوں کیساتھ خوشخبری شیئر کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مارچ 2023ء ) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ نویں ایڈیشن کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سٹیڈیم کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آج کا پشاور اسٹیڈیم کا منظر۔ انشاء اللہ پی ایس ایل 9 زلمی اپنے ہوم گیمز یہاں کھیلے گی‘۔

جاوید آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پشاور آنے کو تیار نہیں ہیں۔ احتجاج کے طور پر پشاور زلمی کے مالک نے کراچی میں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی ڈرافٹ تقریب میں شرکت نہیں کی اور دسمبر میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’اس مٹی کا بیٹا ہونے کے ناطے میں پشاور اور خیبرپختونخوا کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے لائیں گے‘۔ قبل ازیں رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی حکام نے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کو نئے تجدید شدہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں نمائشی میچز کرانے کی تجویز بھیجی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر و تزئین و آرائش کا کام گزشتہ چند سالوں سے جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ اس سال کے شروع میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم اور بگٹی سٹیڈیم اس سال پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کریں گے۔
وقت اشاعت : 28/03/2023 - 15:27:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :