کپتان ہاشم آملا 63، فف ڈیو پلیسی 68 اور الویرو پیٹرسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے

پیر 5 جنوری 2015 13:21

کپتان ہاشم آملا 63، فف ڈیو پلیسی 68 اور الویرو پیٹرسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے

کیپ ٹاوٴن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) ویسٹ انڈین اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی اننگ کی پہلی گیند پر سات رنز بنا ڈالے۔نیولینڈز کیپ ٹاوٴن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی دوسری اننگ شروع کی۔بریتھ ویٹ پہلے شاٹ پر تین رن کے لیے تیزے سے دوڑے لیکن اس دوران وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے گیند باوٴلنگ اینڈ کی جانب تھرو کی جو وکٹوں پر لگنے کے بجائے باوٴنڈری تک جا پہنچی اور اس طرح بریتھ ویٹ نے سات رنز بنا ڈالے۔

(جاری ہے)

کرکٹ میں اعدادوشمار کے جنوبی افریقی ماہر اینڈریو سامسن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی بلے باز نے ٹیم کے پہلے رن کے لیے ہی سات رنز بٹور لیے ہوں۔تاہم براتھ ویٹ بدقسمت رہے اور صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 92 رنز کی قابل ذکر برتری حاصل کی۔ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں 329 رنز بنائے جس کے جواب میں اے بی ڈی ویلیئرز کے شاندار 148 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے 421 رنز بنائے۔افریقی ٹیم کی جانب سے کپتان ہاشم آملا 63، فف ڈیو پلیسی 68 اور الویرو پیٹرسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 13:21:51