ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان، ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے، نائب کپتان کی ذمے داریاں شکیب الحسن انجام دیں گے

پیر 5 جنوری 2015 13:22

ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان، ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے، نائب کپتان کی ذمے داریاں شکیب الحسن انجام دیں گے

ڈھاکا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2015 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی کمان فاسٹ باوٴلر مشرفی مرتضیٰ کر سونپی گئی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راوٴنڈر سومیا سرکار کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار ناصر حسین اور تسکین احمد کو بھی عالمی ایونٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اپنی پہلی ہی سیریز 5-0 سے جیتنے والے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو قائد برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کی ذمے داریاں شکیب الحسن انجام دیں گے۔چیف سلیکٹر فاروق احمد نے کہا کہ ورلڈ میں ہمارا مقصد افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں سے کسی ایک بڑی ٹیم کو شکست دینا ہے۔

(جاری ہے)

اسکواڈ میں پانچ اسپیشلسٹ بلے بازوں، چھ باوٴلرز کے ساتھ ساتھ تین آل راوٴنڈرز اور ایک وکٹ کیپر شامل ہے۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مشرفی مرتضٰی(کپتان)، تمیم اقبال، مْشفیق الرحیم، شکیب الحسن، انعام الحق، ناصر حسین، سومیہ سرکار، مومن الحق، محمود اللہ، صابر رحمان، تسکین احمد، ال امین حیسن، رْوبیل حسین، عرفات سنی اور تیج الاسلام شامل ہیں۔ورلڈکپ میں بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں سے ہوگا۔عالمی کپ میں بنگلہ دیش اپنی مہم کا آغاز اٹھارہ فروری کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 13:22:44