yنسیم شاہ سے میچ کے دوران مداح کا شادی بارے سوال ،ویڈیو وائرل

بدھ 29 مارچ 2023 20:40

.لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2023ء) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔نسیم شاہ فیلڈنگ پر کھڑے تھے تو اسٹینڈ میں موجود ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مداح سوال کرتا ہے کہ نسیم بھائی شادی کب کر رہے ہیں۔

جس پر نسیم شاہ نے ہاتھوں کے اشاروں سے جواب دیا۔ویڈیو میں فاسٹ بولر کے جواب کہ بعد شائقین کرکٹ کو ہستے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کی ٹیم کے نام رہے تھے جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیتا تھا
وقت اشاعت : 29/03/2023 - 20:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :