نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈےکرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 30 مارچ 2023 08:50

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعہ کو سڈن پارک،ہملٹن میں کھیلا جائے گا ۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے خلا ف0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 198 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

تین میچوں کی سیریز کا 28 مارچ کاکرائسٹ چرچ میں شیڈول دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 مارچ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کر رہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی ایک روزہ میچوں میں قیادت داسن شاناکا کر رہے ہیں ۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغا ز2 اپریل کو آکلینڈ میں پہلے میچ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 08:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :