رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری

جمعرات 30 مارچ 2023 14:58

رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

گز شتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور یہ ٹورنامنٹ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن یکم اپریل تک فون نمبر 03345000081 (واٹس اپ ) پر کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 14:58:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :