34 ویں نیشنل گیمزمیں 32 مرد اورخواتین کے کھیلوں کے مقابلے شامل

جمعرات 30 مارچ 2023 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) 34ویں نیشنل گیمز میں کھیلوں کے مقابلے 15 سے 23مئی کوئٹہ میں ہوں گے۔ ایونٹ میں مرد وخواتین کی 32 مقابلے رکھے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ نمائشی مقابلے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گیمز میں آرچری، اتھلیٹکس ،بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، سائیکلنگ، فٹ بال، گالف، ہینڈ بال،ہاکی، جوڈو، کراٹے رگبی، روئنگ، سیلنگ، شوٹنگ،سکواش،سوئمنگ،ٹیبل ٹینس،تائیکوانڈو،ٹینس،والی بال ،ویٹ لفٹنگ، ووشو اورفینسنگ کے مرد و خواتین کے مقابلے شامل ہیں ۔

سافٹ بال کے مقابلے صرف خواتین کے لئے مخصوص ہونگےجبکہ بیس بال،باڈی بلڈنگ، جمناسٹک، کبڈی، رسہ کشی اور ریسلنگ کے مقابلوں میں صرف مرد کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ نمائشی میچز کشتی رانی(canoe) کیاک(kayak) فٹ سال،تھرو بال اور خواتین کرکٹ پر مشتمل ہونگے۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 15:10:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :