عامر اس وقت بابراعظم پر تنقید کرتے ہیں جب انکی پرفارمنس میں کمی ہوتی ہے:وہاب ریاض

بطور بائولر مجھے نہیں لگتا کہ میدان میں محمد عامر کو اپنا جارحانہ انداز نہیں چھوڑنا نہیں چاہیے: فاسٹ بولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 مارچ 2023 14:45

عامر اس وقت بابراعظم پر تنقید کرتے ہیں جب انکی پرفارمنس میں کمی ہوتی ہے:وہاب ریاض
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مارچ 2023ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کپتان بابراعظم کو قومی اعزاز ستارہ امتیاز دینے کے فیصلے کی تعریف کردی۔ ’کرکٹ پاکستان‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ محمد عامر اس وقت بابراعظم پر تنقید کرتے ہیں جب ان کی پرفارمنس میں کمی ہوتی ہے، بطور بولر مجھے نہیں لگتا کہ میدان میں انھیں اپنا جارحانہ انداز نہیں چھوڑنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے اگر ہم بابر کے حوالے سے بات کرتے وقت مثبت سوچ کا مظاہرہ کریں تو زیادہ مناسب ہوگا، انھوں نے کم وقت میں دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جتنی تنقید ہوتی ہے وہ اتنی ہی زیادہ محنت کرکے اپنی کارکردگی میں نکھار لانے پر توجہ دیتے ہیں، کارکردگی میں تسلسل کی وجہ سے انھیں پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے، یقین ہے کہ بابر کا لیجنڈز میں شمار ہوگا۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض نے کہا کہ جب تک فٹنس اور پرفارمنس برقرار ہے میں کرکٹ کے میدان میں نظر آؤں گا، بھارت کی کنڈیشنز کے مطابق 25 سے 30 کرکٹرز کے پول کا اعلان ہوجانا چاہیے۔ وہاں سینئرز کی ضرورت پڑے گی، نئے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں مگر شاید میگا ایونٹ کا دباؤ برداشت نہ کرپائیں۔ قومی فاسٹ بولر نے نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے مضبوط پلئینگ الیون میدان میں اترنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پہلے اے ٹیموں کے ساتھ تجربہ دلایا جائے تو بہتر ہوگا، ایک دم سے انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 14:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :