جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 23 مئی سے شروع ہو گا

جمعرات 30 مارچ 2023 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 23 مئی سے اومان میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر سے دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، تائیوان، جاپان، کوریا، ملائیشیا، میزبان عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ یکم جون تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 18:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :