کے ایم پی ایل سیزن 27 کا ٹائٹل برائٹ جیمخانہ نے اپنے نام کرلیا

جمعرات 30 مارچ 2023 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) کے ایم پی ایل سیزن 27 کا ٹائٹل برائٹ جیمخانہ نے صادق اسپورٹس کو 27 رنز سے شکست دے کر اپنے نام کر لیا ۔عید گاہ گرانڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں برائٹ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے ۔مبشر احمد نے دو چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز جبکہ عمر متین نے 45 اور دانش معین نے 37 رنز اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

جواب میں صادق اسپورٹس 172 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ایم عارف نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایم ارسلان نے 23 رنز بنائے ۔ عزیز خان نے 22 رنز دیکر 4 جبکہ افضل قریشی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کے سی سی اے زون تین کے صدر محمد رئیس نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔برائٹ جیمخانہ کے مبشر احمد ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر ،افضل قریشی بہترین بالر ،اور بہترین وکٹ کیپر بھی مبشر احمد قرار پائے ۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 22:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :