تھوری والی بال گراونڈ کو ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے حوالے کرنے کے معاہدے کی تقریب

جمعرات 30 مارچ 2023 22:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) تھوری والی بال گراونڈ کو ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد۔پترینڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے ترقیاتی ادار ہ مظفرآباد کی اراضی پرتعمیر کئے جانے والے تھوری والی بال گراونڈ کو ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے حوالے کر دیا گیا اس حوالے سے تقریب کا انعقاد لوکل گورنمنٹ کے کانفرنس روم میں کیا گیا جس میں سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد ، کورین کمپنی کے نمائندہ ہی جن کینگ ، ترقیاتی ادارہ کے چیئرمین عبدالباسط بٹ اور پترینڈ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے ذمہ داران سلار خان ، رمیض ہاشمی ، ماجد عباسی کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل شبیر عباسی اور ترقیاتی ادارہ مظفرآبادکے انچارج شعبہ اسٹیٹ جمیل احمد مغل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ساجد مغل، سپرنٹنڈنٹ ہارٹیکلچر راجہ شہزاد احمد موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد اور کورین کمپنی کے نمائیندہ ہی جن کینگ نے ترقیاتی ادارہ کو والی بال گراونڈ حوالے کرنے کے معائدہ پر دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد نے کورین کمپنی کے نمائندے کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ ہم گروانڈ کی تعمیر پر نہ صرف کورین کمپنی بلکہ کورین حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ کورین کمپنی کی جانب سے مقامی افرادکیلئے کھیل کے اس میدان کی سٹیٹ آف آرٹ تعمیرنہ صرف نوجوانوںکی جسمانی صحت کے حوالے سے مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے معدوم ہونے والے والی بال کے کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کورین نے یہ گراونڈ مقامی نوجوانوں کی جانب سے والی بال کے کھیل میں دلچسپی کو دیکھ کر تعمیر کروایا ہے تاکہ نوجوان ایک سٹیٹ آف آرٹ گراونڈ میں اپنا یہ شوق پورا کر سکیں جس پر حکومت آزادجموں وکشمیر انکے شکرگزار ہیں ۔تقریب کے بعد سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد اورکورین کمپنی کے نمائندے ہی جن کینگ و دیگر کے ہمراہ نے تھوری والی بال گراونڈ سمیت پارک کا تفصیلی دورہ کیا ۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 22:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :