پاکستان کے ساتھ ڈربی شائربھی مجھے بہت عزیز ہے‘ مکی آرتھر

ڈربی شائرکے ساتھ میرا چار سال کا معاہدہ ہے، ابھی ایک سال ہوا ہے‘ سابق ہیڈ کوچ پاکستان

جمعہ 31 مارچ 2023 16:27

پاکستان کے ساتھ ڈربی شائربھی مجھے بہت عزیز ہے‘ مکی آرتھر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پھرموقع ملنے پر خوشی ہے، پاکستان کے ساتھ ڈربی شائر بھی مجھے بہت عزیز ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کہتا رہا ہوں کہ ڈربی شائرمیرے لیے بہت اہم ہے، ڈربی شائرکے ساتھ میرا چار سال کا معاہدہ ہے، ابھی ایک سال ہوا ہے، میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کیساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کیساتھ اچھے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے معاملات طے پا گئے جس کی تفصیلات کا اعلان بورڈ جلد کرے گا۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کوچنگ اسٹاف کو لیڈ کریں گے، وہ اس سے قبل ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، ان کے دور میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، مکی آرتھر ڈربی شائر کے ساتھ بھی کام کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچنگ اسٹاف کے لیے معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے نیا کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

مکی آرتھر کے علاوہ گرانٹ بریڈ برن کو کوچنگ اسٹاف میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی، انہیں ہیڈ کوچ بنایا جا سکتا ہے جب کہ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر مورنی مورکل کو بولنگ اور جنوبی افریقا کے اینڈریو پیوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 16:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :