آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

جمعہ 31 مارچ 2023 16:27

آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) انڈین پرئمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن میں 5 نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں۔لیگ کا آغاز چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ سے ہو گا ،ایونٹ میں کل 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ ٹورنامنٹ 2 مہینے تک جاری رہے گا۔لیگ میں 5 نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیںجن میں پہلا قانون یہ ہے کہ امپیکٹ پلیئر کے اصول کے تحت ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ کھیل کے دوران 14ویں اوور سے پہلے تک کھلاڑی کو شامل کرسکتی ہیں، جو متبادل پلئیر کی جگہ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کرسکتا ہے لیکن بطور کپتان ٹیم کی قیادت نہیں کرسکتا۔

کپتان ٹاس کے دوران اپنے امپیکٹ پلیئرز کا نام امپائر کو بتائے گا، جسے وہ میچ میں چن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا قانون یہ ہے کہ اس سے پہلے ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو ٹیم کا اعلان کرنا ہوتا تھا کیونکہ شیٹس میچ ریفری کو بھجوائی جاتی تھی تاہم اب کوئی ٹیم اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے بعد بھی کرسکتی ہے۔تیسرا قانون یہ ہے کہ آئی پی ایل 2023ء کے سیزن میں وائیڈز اور نو بالز کے لیے بھی ڈی آر ایس لیا جاسکے گا، کھلاڑیوں کو فیلڈ امپائرز کے ذریعہ وائیڈ بال اور نو بال کالز کا جائزہ لینے کی اجازت ہوگی۔

چوتھا قانون یہ ہے کہ کوئی بھی بال کروائے جانے سے قبل ان فئیر مومنٹ یا (غیر منصفانہ حرکت)ہوتی ہے تو اسے ڈیٹ بال قرار دیا جائے گا جبکہ مخالف ٹیم کو 5 اضافی رنز بھی ملیں گے۔پانچواں قانون یہ ہے کہ سلو اوور ریٹ پر جرمانے کی صورت میں 90 منٹ کے دوران ٹیم کو 20 اوورز مکمل کروانے ہونے گے تاخیر کی صورت میں مزید ایک پلئیر بائونڈری لائن کے بجائے 30 گز کے دائرے میں فیلڈنگ کرے گا۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 16:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :