اسلام آباد ہاکی ٹیم 15 تا 26 رمضان تک کھیلی جانے والی قلندرز جونیئر نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، ڈاکٹر احسن تنویر

جمعہ 31 مارچ 2023 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر احسن تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہاکی ٹیم قلندرز جونیئر نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

قلندرز جونیئر نیشنل چیمپئن شپ 15 سے 26 رمضان المبارک تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 10ٹیمیں حصہ لیں گی ،جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے دو، دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں اور 18 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چنائو کیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آبپارہ ہاکی گراؤنڈ اسلام آباد میں جاری ہے ،ان کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 18:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :