ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد اذہان کی شعیب ملک کیساتھ وقت گزاری

ہفتہ 1 اپریل 2023 14:43

ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد اذہان کی شعیب ملک کیساتھ وقت گزاری
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے والد شعیب ملک کیساتھ وقت گزار رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کرکٹر شعیب ملک کو اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے ویڈیو کے ساتھ کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن لکھا ہے تاہم ویڈیو میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا موجود نہیں ہیں۔کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ پر فینز نے ثانیہ مرزا کے حوالے سے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں ۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کیا تھا جس میں ان کی بہن اور والدین موجود تھے لیکن شعیب ملک ان کے ہمراہ نہیں تھے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے سے ایک عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے جب تصاویر اپ لوڈ کی تھیں تب فینز نے شعیب ملک کے حوالے سے سوال کیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 14:43:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :