میامی اوپن ، ڈینیل مدویدوف اور کیرن خچانوف سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 1 اپریل 2023 14:51

میامی اوپن ، ڈینیل مدویدوف اور کیرن خچانوف سیمی فائنل میں داخل
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) روسی ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ڈینیل مدویدوف اور کیرن خچانوف نے میامی اوپن ٹینس میں مینز سنگلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں27 سالہ ڈینیل مدویدوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دوسرے مقابلے میں کیرن خچانوف نے ارجنٹائن کے حریف ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو اور میزبان کرسٹوفر یوبینکس کوارٹر فائنل رانڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 14:51:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :