نیاناظم آباد بیبکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:22

نیاناظم آباد بیبکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوآرٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ اٹک سپورٹس، باور اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر آخری دونوں کوارٹر فائنل کم سکورنگ کے رہے۔ اٹک اسپورٹس نے ارحم سی سی کو 27رنز سے شکست دی۔

اٹک سپورٹس نے 123رنز بنائے۔ شعیب احمد نے 31گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔ نہال رشید اور ولید عظیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ارحم کرکٹ کلب کی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کاشف بھٹی نے چار اور شاہد میرانی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ مہمان خصوصی فیصل بینک کے صدر یوسف حسین نے اٹک سپورٹس کے محمد شعیب کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔ اس موقع پر چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب کا کہناتھا کہ ان کی خواہش ہے کہ نیا ناظم آباد اسپورٹس سٹی کےططور پر متعارف ہو۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے ہیلا ڈوس ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3رنز سے ہرایا۔ اے زیڈ ریئل اسٹیٹ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ اویس ضیاء نے 25 اور رضوان علی نے 22 رنز اسکور کیے۔ طاہر وزیر نے دو وکٹ حاصل کی۔ ہیلا ڈوس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 124رنز بناسکی۔ عبید ابراہیم نے ب52رنز بنائے ۔ محمد اذان نے تین جبکہ محمد اسماعیل اور عبداللہ امین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عبداللہ امین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 15:22:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :