فلسطین میں فٹبال کپ فائنل کے دوران اسرائیلی فوج کا اسٹیڈیم پردھاوا

اسرائیلی فوج کی اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی ، آنسو گیس کی شیلنگ ،شرکاء کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:39

فلسطین میں فٹبال کپ فائنل کے دوران اسرائیلی فوج کا اسٹیڈیم پردھاوا
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) فلسطین میں مقامی فٹبال کپ فائنل کے دوران اسرائیلی فوج نے اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسٹیڈیم میں خوب ہنگامہ آرائی کی، اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے تماشائیوں سمیت کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئیں۔ آنسو گیس سے بچوں، بزرگ، خواتین سمیت اور کھلاڑیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم خوش قسمتی سے اسرائیلی فوج کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 15:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :