پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:43

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹس کل(اتوار کو) صبح 11 بجے سے فروخت کئے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں بتایا کیا ہے کہ دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 250 سے 3 ہزار روپے تک ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ وسیم اکرم پر مشتمل وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار جبکہ فضل محمود اور عمران خان پر مشتمل وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 2 ہزار روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔ اسی طرح راجہ اور سعید انور پر مشتمل پریمیم کے ٹکٹ ایک ہزار اور عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے جبکہ حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمد اور ظہیر عباس پر مشتمل جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 250 روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اے پی پی کو دیگر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل( اتوار سے) pcb.bookme.pk کے ذریعے آن لائن ٹکٹس فروخت کی جائیں گی اور شائقین اصل شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹس خرید سکیں ہیں۔ سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو ب فارم دیکھانا ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں 6 اپریل سے فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ سیل پوائنٹس سے متعلق تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔اسی طرح راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 15:43:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :