کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں، ثانیہ مرزا

ہفتہ 1 اپریل 2023 19:40

کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں، ثانیہ مرزا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواتین کی کامیابی میں مردوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کیم طابق 36 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تاہم کئی کامیاب خواتین کے پیچھے مرد ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے مرد بھائی، شوہر، باپ یا دوست کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ مرد وقت سے آگے کی سوچتے ہیں، جس کی وجہ سے عورتوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں اعتماد ملتا ہے۔واضح رہے کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر پھر سے سرگرم ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 19:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :