بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 4 اپریل سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا

ہفتہ 1 اپریل 2023 19:40

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 4 اپریل سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم بنگلہ دیش مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی زیرقیادت میدان میں اتریگی جبکہ آئرلینڈ کو اینڈی بلبرینی لیڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم آئرلینڈ کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز 0-2 جبکہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-2 سے ہرا چکی ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 19:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :