کیپ ٹاؤن ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست

منگل 6 جنوری 2015 15:36

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست

کیپ ٹاؤن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔جنوری 2015ء ) جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز 2-0سے اپنے نام کر لی ہے ۔نیو لینڈز ،کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز جنوبی افریقہ نے 124رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9رنز 1وکٹ کے نقصان پر اننگز شروع کی اور ڈوپلیسی اور ایلگر نے ویسٹ انڈین باؤلرز کو جلد ی وکٹ لینے سے محروم رکھا۔

51کے مجموعی سکور پر ڈوپلیسی 14رنز بنانے کے بعد سلیمان بین کی شاندار گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

انکے بعد بیٹنگ کرنے کیلئے آنیوالے کپتان ہاشم آملہ نے ویسٹ انڈین باؤلرز کے ارمان ٹھنڈے ہوئے وکٹ کے چاروں جانب شاندا ر شاٹس کھیلے ۔ جنوبی افریقہ نے 124رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ ایلگر 60اورہاشم آملہ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلیمان بین نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

اے بی ڈیویلیئر کو میچ اور ہاشم آملہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 1پوزیشن پر منڈلاتے ہوئے تمام بادل چھٹ گئے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہی کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 06/01/2015 - 15:36:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :