کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کیساتھ 10 آفیشل بھی جائیں گے،

آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق میڈیا منیجر بھی دستے کا حصہ ہو گا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 15 کھلاڑیوں اور آٹھ آفیشلز کے اخراجات برادشت کرے گی۔ دستے میں شامل 23 سے زائد افراد کے اخراجات کرکٹ بورڈ کے ذمہ ہوں گے

منگل 6 جنوری 2015 19:05

کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کیساتھ 10 آفیشل بھی جائیں گے،

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے15 رکنی سکواڈ کے ہمراہ 10 رکنی ٹیم مینجمنٹ جائیگی جبکہ آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق میڈیا منیجر بھی دستے کا حصہ ہو گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 15 کھلاڑیوں اور آٹھ آفیشلز کے اخراجات برادشت کرے گی۔ دستے میں شامل 23 سے زائد افراد کے اخراجات کرکٹ بورڈ کے ذمہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم مینجمنٹ 10 افراد پر مشتمل ہو گی جس میں میڈیا منیجر کا تقرر آئی سی سی کی ہدایات مطابق کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ منیجر نوید اکرم چیمہ ، ہیڈ کوچ وقار یونس ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق ا حمد، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن ، فزیو بریڈلی رابنسن، اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم ، انالسٹ طلحہ بٹ ، سیکورٹی منیجر کرنل اظہر اور میڈیا منیجر پر مشتمل ہے جبکہ مساجر کی تقرری زیر غور ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2015 - 19:05:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :