سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان

جمعہ 7 اپریل 2023 17:47

سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2023ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سابق عالمی چیمپئن سکواش قمر زمان نے کہا ہے کہ صوبے میں نچلی سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان ں خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نچلی سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور میں گراس روٹ سطح پر انڈر 7 سے لے کر انڈر 11 تک کے بچوں کا رمضان المبارک میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 50 سے زائد بچے جدید اور اعلی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس کی نگرانی سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان خود کر رہے ہیں، اب ان بچوں کے درمیان لیگ میچز بھی کھیلے جا رہے ہیں اور ہر بچے کو کم از کم بیس میچز کھیلنے کو ملیں گے جس سے ان بچوں میں کھیلنے کا مزید شوق بڑھے گا ،اس علاوہ ان کو تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب قمر زمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد ہونے چاہئے۔ دیہی علاقوں میں سکواش کی فروغ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں قمر زمان نے کہا کہ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں سکواش کا ٹیلنٹ بہت کم ہے اور دیہی علاقوں میں سکواش کھیلنے کے کورٹ بنانے کی بہت ضرورت ہے حکومت تعلیمی اداروں سمیت دیہی علاقوں میں یونین کونسل کی سطح پر کم از کم سکواش کورٹ بنائے تاکہ دیہی علاقوں میں بھی سکواش کا کھیل ترقی کر سکے۔
وقت اشاعت : 07/04/2023 - 17:47:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :