گراس روٹ سطح پرسکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے، سابق ورلڈ چمپئن قمرزمان

ہفتہ 8 اپریل 2023 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2023ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سابق عالمی چمپئن سکواش قمر زمان نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے۔ انہوں خیالات کا اظہار انہوں نیگزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گراس روٹ سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور صوبے میں گراس روٹ سطح پر سکواش کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور میں گراس روٹ سطح پر انڈر 7 سے لے کر انڈر 11 تک کے بچوں کا رمضان المبارک میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 50 سے زائد بچے جدید اور اعلی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس کی نگرانی سابق ورلڈ چمپئن قمر زمان خود کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب ان بچوں کے درمیان لیگ میچز بھی کھیلے جا رہے ہیں اور ہر بچے کو کم از کم بیس میچز کھیلنے کو ملیں گے جس سے ان بچوں میں کھیلنے کا مزید شوق بڑھے گا ان اس علاوہ تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

ایک سوال کے جواب قمر زمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد ہونے چاہئے۔ دیہی علاقوں میں سکواش کی فروغ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں قمر زمان نے کہا کہ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں سکواش کا ٹیلنٹ بہت کم ہے اور دیہی علاقوں میں سکواش کھیلنے کے کورٹ بنانے کی بہت ضرورت ہے حکومت تعلیمی اداروں سمیت دیہی علاقوں میں یونین کونسل کی سطح پر کم از کم سکواش کورٹ بنائے تاکہ دیہی علاقوں میں بھی سکواش کا کھیل ترقی کر سکے۔
وقت اشاعت : 08/04/2023 - 16:20:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :