پاکستان نے پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنالی

بدھ 7 جنوری 2015 17:28

پاکستان نے پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنالی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2017 ءمیں ہونے والی پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ستر ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی جیت لی ہے۔2013ءمیں اعلان کی گئی پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2017ءمیں کھیلی جائے گی اور اس کے لیے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے چار نمبروں پر موجود ٹیموں کو کوالیفائی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی رینکنگ میں 2014ءمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم سب سے زیادہ 124 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسڑیلیا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 104 ساتھ تیسرے اور پاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت اس ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ جنوبی افریقین ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیتنے میں کامیاب ہوئی۔دوسری پوزیشن پر آسٹریلیا کے حصے میں تین لاکھ نوے ہزار ڈالر‘ انگلینڈ اور پاکستان کو بل ترتیب دو لاکھ اسی ہزار اور ایک لاکھ ستر ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

وقت اشاعت : 07/01/2015 - 17:28:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :